بھارت میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے بڑھ گئ

ھارت میں جاری گرمی کی لہر میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ سو سے بڑھ گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست آندھرا پردیش میں ہوئیں۔

نئی دہلی: ) بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار بیس تک پہنچ گئی ہے۔ اٹھارہ تاریخ سے درجہ حرارت چھیالیس اور سینتالیس سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مئی اور جون گرمیوں کے مہینے ہیں جس کے دوران درجہ حرات چالیس سینٹی گریڈ کے قریب رہتا ہے لیکن گزشتہ پندرہ برس گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور اوسط درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ رواں ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.