بھارت میں کورونا کے مزید پچھتر ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے

بھارت میں مزید 1015ہلاکتیں،امریکامیں 19،برازیل میں مزید نو ہزار کیس رپورٹ ہوئے،امریکی میڈیا

واشنگٹن/نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں کورونا کے مزید پچھتر ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ روز مزید 1 ہزار 15 افراد جان سے گئے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا کے مزید 19ہزار اور برازیل میں مزید9 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔دوسری جانب چین کی ووہان یونیورسٹی میں آٹھ ماہ بعد سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ طلبا کا پہلا گروپ واپس آگیا ،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 42 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.