بھارت میں طیارہ حادثہ، ہلاکتیں 20ہوگئیں،100سے زائد افرادزخمی

بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

نئی دہلی (مانیٹر نگ ڈیسک )بھارت کی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کریش لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے سے پھسل کر آبادی میں جا گھسا ،جس سے پائلٹ سمیت20افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دبئی سے بھارت آنے والے طیارے میں 191 مسافر سوار تھے اور طیارہ حادثے کے بعد تین حصوں میں تقسیم ہو گیا ، بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثہ پر واقعے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کی رسمی جانچ اے اے آئی بی کرے گا، انہوں نے بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں ممبئی اور دہلی سے کوزی کوڈ پہنچ رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.