بھارتی کرکٹ بورڈ نے وریندرسہواگ، ظہیرخان اور ہربجن کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے جارح مزاج اوپنر وریندرسہواگ، فاسٹ بالر ظہیرخان اوراسپنر ہر بجن سنگھ کو سال 14- 2013 کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خارج کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 14-2013 کے لئے 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں سے وریندر سہواگ، ظہیر خان اور ہر بجن سنگھ کی چھٹی کر دی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے25 کھلاڑیوں کو دیئے گئے سینٹرل کنٹریکٹ کو 3 کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں شامل کیا گیا ہے جن میں بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی، سچن ٹنڈولکر، ویرات کھولی، سریش رائنا اور روی چندرن ایشون شامل ہیں، بی کیٹیگری میں گوتم گھمبیر، یووراج سنگھ، پراگیان اوجھا، اشانت شرما، مرلی وجے، شیکر دھوان، امیش یاویو، چیتیشور پجارا، رویندرا جڈیجا، بھونیشور کمار اور روہت شرما شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں دنیش کارتک، امیت مشرا، وریدیھمان ساہا، اجینکیا ریہانے، امباتی ریودو، ونے کمار، محمد شمی، جےدیو ینڈکٹ اور موہت شرما شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ ایک کروڑ روپے، بی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے جبکہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو سالانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.