بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،4 شہری زخمی

راولاکوٹ: پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی بھارت نے جارحیت شروع کردی ، آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز فائرنگ کرتے ہوئے چار پاکستانی شہریوں کو زخمی کرڈالا، بھارتی جارحیت جاری ہے، لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی علاقہ ایک بار پھر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے گونج اٹھا۔ بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں چار پاکستانی شہری شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ آد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے قریب بٹل اور نیزہ پیر سیکٹر میں ہوئی جو وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے بھارتی فوج کی جانب سے ایرٹلری اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ جاری ہے جس کے جواب میں پاکستانی اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی یاد رہے کہ گیارہ تاریح کو بھی بھارتی فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور آج بھی بھارت نے فائرنگ کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.