بھارتی جنگی جنون میں دن بدن اضافہ، آج پھر کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری

کوٹلی: 

بھارتی جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے ایک نوجوان لڑکے کو زخمی کردیا۔

ا بھارتی فورسز کی جانب سے کوٹلی اور کریلہ سیکٹر میں صبح 8 بجے سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی گولہ باری سے کریلہ سیکٹر میں گولہ باری سے 15 سالہ لڑکا عامر زخمی ہوگیا، عامر کو شیل بائیں ٹانگ میں لگا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.