بھارتی بورڈ پی سی بی کو اسد پر شکوک سے آگاہ کرچکا

کراچی: بھارتی بورڈ نے چند روز قبل ہی پی سی بی کو اسد رئوف پر شکوک سے آگاہ کرتے ہوئے پولیس چارج شیٹ میں نام شامل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا تھا، گرفتاری کے خوف سے پاکستانی امپائر کسی صورت ممبئی نہیں جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ایک اعلیٰ عہدیدار کو بھارتی بورڈ نے آگاہ کر دیا تھا کہ ممبئی پولیس کو اسد رئوف پر شک ہے اور ان کا نام چارج شیٹ میں بھی شامل ہو سکتا ہے، لہذا ہفتے کو روز یہ رپورٹ سامنے آنے پر پاکستانی کرکٹ حکام کو کوئی حیرت نہیں ہوئی، ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد رؤف بورڈ آفیشلز پر واضح کرچکے کہ وہ امپائرنگ سے ریٹائر ہو چکے اور اب اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنا چاہتے ہیں۔تاحال بی سی سی آئی نے پی سی بی سے اس کیس میں تعاون کیلیے نہیں کہا مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد رؤف نام کلیئر کرانے کیلیے کسی صورت بھارت نہیں جائیں گے،انھیں وہاں گرفتاری کا خدشہ ہے جس کی بعد مزید بڑی مشکل میں پڑ سکتے ہیں، پی سی بی اس کیس میں پڑنا نہیں چاہتا کیونکہ آئی پی ایل میں امپائرنگ کیلیے جانے سے قبل انھوں نے کوئی اجازت نہیں لی تھی، اس وقت آئی سی سی الیٹ پینل میں شامل ہونے کی وجہ سے وہ اونچی ہوائوں میںاڑ رہے تھے، اب مشکل وقت میں وہ بورڈ اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے تعاون کے خواہاں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.