بھارتی بلے باز ویرات كوہلی بارڈر سیكیورٹی فورسز كے سفیر مقرر

نئی دہلی: بھارتی كركٹ ٹیم كے مایہ ناز بلے باز ویرات كوہلی کو بارڈر سیكیورٹی فورسز كا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس كے مطابق نئی دہلی میں واقع پیرا ملٹری كیمپ میں منعقدہ ایک تقریب میں ویرات كوہلی كو بھارتی وزیر داخلہ آر پی این سنگھ اور بارڈر سیکیورٹی فورس كے چیف سبھاش جوشی نے فورس كا بلیز اور فلوپ ہیٹ پیش كیا، اس موقع پر ویرات كوہلی کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے اور وہ اس سلسلے میں بی ایس ایف اہلكاروں سے ملاقات كے لئے سرحدوں پر بھی جائیں گے۔ انہوں نے كہا كہ میں نے اب اپنے غصے پر قابو پانا سیكھ لیا ہے اور گزشتہ ایک سال میں اس حوالے سے اپنے اندر نمایاں تبدیلی بھی محسوس كی ہے۔

تبصرے بند ہیں.