بھارتی ’ اے‘ کپتان انمکڈ چند مصنف بھی بن گئے !!!

نئی دہلی: بھارت کے انڈر19 ورلڈ کپ فاتح کپتان انمکڈ چند مصنف بھی بن گے، انھوں نے میگا ایونٹ کے دوران اپنی یادداشتوں کو کتاب کی شکل میں مرتب کرلیا، جسے وہ رواں برس کے اواخر میں عوام کے سامنے لائیں گے۔ انھوں نے اس کتاب کے بارے میں بتایا کہ میں نے انڈر19 ورلڈ کپ میں اپنے سفر پر یہ کتاب تحریر کی ہے ، ہم نے ایونٹ کی تیاریاں آسٹریلیا جانے سے 18 ماہ قبل شروع کردی تھیں، بنیادی طور پر میںنے ایونٹ کے حوالے سے اپنی یادداشتوں کو اس کتاب میں یکجا کیا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میرے لیے سب سے اہم بات خود سے وابستہ توقعات پر پورا اترنا ہے، کرکٹ غیریقینی کا کھیل ہے، لہذا میری توجہ اس کی بنیادی باتوں پر دھیان دیے رکھنے پر ہوتی ہے، میں وقتی ناکامیوں سے پریشان نہیں ہوتا، دہلی سے تعلق رکھنے والے انمکڈ چند اپنی ڈائری لکھنے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ حلقوں میں خاصے مشہور ہیں۔انھوں نے اتوار کو نیوزی لینڈ ’ اے ‘ کیخلاف شروع ہونیو الی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں 94 کی اننگز کھیل کر ناقدین کو خاموش کردیا، ان کی ٹیم نے مقابلہ باآسانی 6وکٹ سے جیت لیا، انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ بے تحاشا کرکٹ کھیلتے ہیں تو اس میں ناکامی کا بھی سامنا رہتا ہے، میں نے گذشتہ سیزن کا آغاز عمدگی سے کیا لیکن درمیان میں حالات میرے موافق نہیں رہے، میں نے ابتدا میں ملنے والے مواقع پر سہواگ، گمبھیر، کوہلی اور شیکھردھون جیسا انداز اپنانے کی کوشش کی، یہ تجربہ میرے لیے بہت کارگر رہا۔

تبصرے بند ہیں.