بھارتی ایتھلیٹس نے ڈوپنگ قواعد کی دھجیاں اڑا دیں

گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران 500 بھارتی ایتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹس میں ناکام رہے ہیں۔ ان میں زیادہ تر ایتھلیٹس کا تعلق ویٹ لفٹنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس سے ہے۔

نئی دہلی: (آن لائن) آئی اے اے ایف کی رپورٹ کے مطابق 43 دھوکا دہی واقعات کے ساتھ بھارت دنیا کا دوسرا جبکہ 44 واقعات کیساتھ روس پہلا بڑا ملک ہے جس کے ایتھلیٹس کو معطلی کا سامنا ہے۔ بھارت کے سپورٹس سے تعلق رکھنے والے 500 افراد گزشہ ساڑھے چار برسوں کے دوران ناڈا کی جانب سے ہونیوالے ڈرگ ٹیسٹس میں ناکام ہو چکے ہیں۔ ان ایتھلیٹس میں بیشتر کا تعلق ویٹ لفٹنگ اور ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس سے ہے۔ 500 ایتھلیٹس جنوری 2009 سے جولائی 2013 تک ملک کی اہم ڈوپنگ ایجنسی کے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے خلاف پائے گئے جبکہ اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری پینل نے 423 ایتھلیٹس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان نتائج کا اعلان نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے آر ٹی آئی کے جواب میں کیا ہے۔ آئی اے اے ایف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 43 دھوکا دہی واقعات کے ساتھ بھارت دنیا کا دوسرا جبکہ 44 واقعات پرروس کا پہلا نمبر ہے

تبصرے بند ہیں.