نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ اور برازیل کے بعد بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضا فہ سے لوگوں میںشدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا۔جنوبی ایشیا کے 1.3 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں14 لاکھ تیس بزار سے زائد افراد اس وبا سے اب تک متاثر ہوچکے ہیں۔بھارتی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 32 ہزار 771 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور کرناٹک ان ریاستوں میں شامل ہیں جہاں زیادہ تعداد میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں
تبصرے بند ہیں.