وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہو سکا۔نئےپاکستان میں سرکاری طور پر 2 عیدیں ہوں گی، خیبر پختون خوا کی حکومت نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے، ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید کا چاند دیکھنے کے لیے آج اجلاس منعقد کرے گی جس میں کل یا پرسوں عید منانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.