بورڈ امتحانات منسوخ ، طلبہ کو فیس واپس کرنے کا مطالبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز فیڈریشن نے بورڈ کے امتحانات منسوخ ہونے پر طلبہ کو فیس واپس کرنے کا مطالبہ کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزاکی زیر قیادت فیڈریشن کے مرکزی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سے یکم جون سے اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50 فیصد تعلیمی ادارے مکمل بند اور 10لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پرائیویٹ اسکولز کے لیے تعلیمی ریلیف پیکج کا اعلان کریں، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنےکی صورت میں بورڈز فیس اور فنڈز کی مد میں 45 لاکھ طلبہ سے وصول شدہ 25 ارب روپے طلبہ کو واپس کیے جائیں۔

تبصرے بند ہیں.