بن لادن کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹروں کی اپ گریڈنگ

پہلے بیس نئے ایم ایچ 47 جی بلاک II کے ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر20لاکھ ڈالر میں اپ گریڈ ہوئے،امریکی جریدہ

واشنگٹن (این این آئی) امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے پہلے بیس نئے ایم ایچ 47 جی بلاک II کے ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹروں حاصل کرلیے ۔نیا ہیلی کاپٹرچنوک 47کا ایک نیا اور انتہائی جدید ورژن ہے جس کا بنیادی ڈیزائن ویتنام کی جنگ سے قبل تیار کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیا بلاک II ہیلی کاپٹر 160 ویں یو ایس ایئر بورن اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے ذریعہ پہنچایا جائے گا۔چوبیس ھیلی کاپٹر 60کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں اپ گریڈ ہوئے ایم ایچ 47 جی بلاک II ہیلی کاپٹر بنانے والے بوئنگ نے پہلی کھیپ یکم ستمبر کو آرمی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے حوالے کی۔ کمپنی مجموعی طور پر 24 ہیلی کاپٹرز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کرے گی۔ اپ گریڈیشن پروگرام پر 602 ملین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ایک ہیلی کاپٹر پر تقریبا 25 ملین ڈالر صرف ہوں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ بلاک II کے ہیلی کاپٹروں نے پرانے ایم ایچ 47ای ہیلی کاپٹر کی جگہ لیں گے جو جلد ہی ختم کردیئے جائیں گے۔ ایم ایچ 47ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر 160 ویں ائیربورن اسپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔ایم ایچ 47جی ہیلی کاپٹر جو بڑے ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ہیں عام طور پر 120 کلو میٹر سے 170 کلو میٹر کی رفتار سے پرواز کرنے اور 30 فوجیوں اور بھاری بوجھ اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایم ایچ 47جی ہیلی کاپٹر کو اس کے بڑے دوہرے پروں سے پہچانا جاتا ہے اور یہ بیس یا زیادہ کمانڈوز لے جانے کے ساتھ ساتھ عام مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں قیدیوں اور انٹیلیجنس ویلیو کی اشیا کے ساتھ ساتھ امدادی اسلحہ ، ہلکی گاڑیاں اور فیلڈ آرٹلری بھی لے جاسکتے ہیں۔ترمیم شدہ ہیلی کاپٹر نے عراق اور افغانستان کی جنگوں میں خاص طور پر فضائی آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔ 2011 میں پاکستان میں اسامہ بن لادن کے کمپائونڈ پر دھاوے میں 4 ایم ایچ 47 ہیلی کاپٹر استعمال ہوئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.