ڈھاکا:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں احمد شہزادکی برق رفتار ففٹی نے کومیلا ویکنگز کو بریسال بلز کے خلاف 8 وکٹ سے فتح دلادی، 143 رنز ہدف کے تعاقب میں امر القیس اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 93 رنزکی ٹھوس بنیاد فراہم کی مگر کامیابی سے صرف 23ر نز کی دوری پر احمدآؤٹ ہوگئے۔
انھوں نے 56 بالز پر 61 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے شامل تھے، امر نے 46 رنز بنائے، کومیلا نے ایک اوور قبل 2 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، اس سے پہلے بریسال نے 8 وکٹ پر 142 رنز بنائے، مشفیق 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نبیل صمد نے 3 اور راشد خان نے 2وکٹیں لیں۔
تبصرے بند ہیں.