ھاکا:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے کھلنا ٹائٹینز کو اسپن بولنگ کے جال میں پھنسا لیا، ان کی تباہ کن بولنگ نے یکطرفہ مقابلے میں رنگپور رائیڈرز کو 9 وکٹ سے فتح دلادی، ٹائٹینز کی پوری ٹیم 10.4 اوورز میں ایونٹ کے کمترین اسکور 44پر ڈھیر ہوئی، ڈبل فیگر میں پہنچنے والے واحد بیٹسمین شواگتا ہوم نے 12 رنز بنائے، آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عرفات سنی نے 3 وکٹیں لیں۔ رائیڈرز نے ایک وکٹ گنوا کر 8 اوورز میں آسان ہدف حاصل کرلیا، واحد وکٹ جنید خان کے نام رہی۔
تبصرے بند ہیں.