بنگلہ دیش لیگ، آفریدی نے ایک اور فتح رنگپور رائیڈرز کی جھولی میں ڈال دی

ڈھاکا: 

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے دو طرفہ اٹیک سے ایک اور فتح رنگپور رائیڈرز کی جھولی میں ڈال دی، بریسال بلز کو دلچسپ مقابلے میں 12 رنزسے ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا۔ دوسرے میچ میں ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے چٹاگانگ ویکنگز کو  19 رنز سے مات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رنگپور رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر175 رنز بنائے، محمد متھن 62 اور لیام ڈاسن 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے، شاہد آفریدی نے صرف 10 بالز پر تیز رفتاری سے 22 رنز بٹور کو تماشائیوں کو لطف اندوز کیا، انھوں نے 2 چھکے اور ایک چوکا جڑا۔ تیج الاسلام اور تھشارا پریرا نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

تبصرے بند ہیں.