ڈھاکہ (سپو ر ٹس ڈیسک) بنگلادیش دورہ سری لنکا کیلئے اپنے دستے میں کمی پر رضا مند ہوگیا ۔بنگلادیش کی جانب سے دورہ سری لنکا کیلئے ممکنہ طور پر 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 25 پلیئرز اور 17سپورٹ اسٹاف ارکان کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اسکواڈ کو ڈھاکا سے کولمبو لے جانے کیلیے سری لنکا ایئرلائن کی چارٹرڈ فلائٹ آئیگی، جس میں 42 مسافر جائیں گے۔بی سی بی کی جانب سے ایس ایل سی کو بھیجے گئے خط میں شکیب الحسن یا کسی اور آفیشل کو بعد میں کمرشل فلائٹ پر بھیجنے سے متعلق بھی استفسار کیا گیا ہے۔اگر بعد میں آنے والے کو پوری مدت کیلئے قرنطینہ کرنا پڑا تو پھر شکیب ٹور نہیں جا سکیں گے، ان کی کرپشن چارجز میں پابندی سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ کے بعد ختم ہونی ہے۔
تبصرے بند ہیں.