بنوں: پرائمری اسکول اور مقامی شخصیت کے حجرے میں دھماکے

بنوں: شدت پسندوں نے لڑکیوں کا پرائمری اسکول دھماکے سے تباہ کردیا جبکہ مقامی شخصیت کے حجرے میں بھی 2 دھماکے ہوئے۔ بنوں کے علاقے نورڑمیں رات گئے گرلزپرائمری اسکول اکبرعلی میں دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت تباہ ہو گئی، دوسری جانب صبح 4 بجے کے قریب ممش خیل میں مقامی سیاسی شخصیت کے چچازاد جعفرشاہ کے حجرے کونشانہ بنایا گیا، حجرے میں 2 دھماکے کے گئے جس کے نتیجے میں حجرے کا مین گیٹ، چار دیواری اور گاڑی کونقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے بند ہیں.