بلوچستان حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں 19 مئی تک توسیع کر دی

Pakistani investigators gather at the shooting site in Quetta on May 27, 2018. A shootout in Pakistan's southwestern Quetta city on Sunday evening left two police officers and two militants dead, officials said. The incident occurred around sunset when two gunmen riding a motorcycle opened fire, killing two traffic police. / AFP PHOTO / BANARAS KHAN

کوئٹہ(بیورو رپورٹ ) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا و¿ کے پیش نظر جاری لاک ڈاو¿ن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12بجے ختم ہونے والے لاک ڈاو¿ن میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا ہے۔صوبے میں لاک ڈاو¿ن کے دوران سماجی فاصلو ں کا خیال رکھتے ہوئے خاتون اور بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند، دس یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور سماجی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابند ی برقرار رہے گی، اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے بھی 31 مئی تک بند رہیں گے جب کہ شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل، شوروم، درگاہوں اور درباروں پر آمد و رفت پر بھی پابندی رہے گی۔لاک ڈاو¿ن کے دوران تعمیراتی سامان فراہم کرنی والی دکانیں وگودام، اشیاءخوردونوش کی دکانیں، زراعت سے منسلک کاروبار، پیٹرول پمپ،کال سینٹرز، غیر سرکاری و فلاحی نتظیموں کے دفاترکھولنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جن دکانوں، کاروباروں اور دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے انہیں کورونا وائر س سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاو¿ن میں 9 مئی تک توسیع کر دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.