اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابا ئے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم کے وژن سے انحراف کرنے سے باز آجائیں۔ جمعہ کو قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوںنے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو دو پاکستان کے نظریئے کی جانب دھکیل رہے ہیں، بہت بڑی ناانصافی کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائداعظم کے وژن سے انحراف کرنے سے باز آجائیں،نظریہ پاکستان ملک کی بنیاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو یقینی بنانا ہوگا، کوئی نظریئے پاکستان سے پیچھے نہ ہٹے،قائداعظم نے سیاسی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے مسلمانوں کے لئے ملک قائم کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک ایسا ملک جہاں امپیرئل حکومتوں کے برعکس سب قانون کے آگے برابر ہوں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وگرنہ آزادی سے پہلے ایک ملک میں کئی قانون ہوتے تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایک ملک اور دو قانون والا رجحان انتھائی خطرناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس خطرناک رجحان کو ایک بار پھر ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر تقویت دی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نظریہ پاکستان اور اس کو مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ اس مقصد کی حصول کی خاطر انہوں نے ملک کو پہلا متفقہ آئین، مضبوط دفاع، مستحکم معاشی ڈھانچہ دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سماجی شعبے میں اصلاحات اور عوام کو بااختیار بھی بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے وژن و نظریئے کی علمبردار بنی رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب کبھی قائداعظم کے ویژن کو روندنے کی کوشش کی جائے گی، پیپلز پارٹی اس کے خلاف مزاحمت کی پہلی صف میں ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.