بطور کپتان مصباح کے 50 ٹیسٹ، ڈریسنگ روم میں کیک کاٹا گیا

کرائسٹ چرچ: 

مصباح الحق نے بطور کپتان ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کرلی، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کیک کاٹا گیا، کھلاڑیوں نے اپنے قائد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کیلیے دعا کی۔

واضح رہے کہ مصباح الحق یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 16ویں کپتان ہیں، اس سے قبل عمران خان 48، جاوید میانداد 34، انضمام الحق 31 اور وسیم اکرم 25 میچز میں گرین کیپس کی قیادت کرچکے ہیں، مصباح ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے ایشیائی کپتان بنے، بھارتی مہندرا سنگھ دھونی 60 اور سری لنکن ارجنا رانا ٹنگا 56 ٹیسٹ میں یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.