برٹش ایئر ویز کی 11 سال بعد پاکستان میں لینڈنگ

برٹش ایئر ویز کی پاکستان کے لیے 11 سال بعد پروازوں کا آغاز ہو گیا، پہلا طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔۔پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے، برٹش ایئرویز نے 2008 میں پاکستان کے لیے آپریشنز معطل کیے تھے۔برٹش ایئر ویز کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق ہفتے میں 3 پروازیں لندن اور اسلام آباد کے درمیان چلیں گی، جن کے لیے بوئنگ 787 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔اردو بولنے والے پاکستانیوں یا پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی سہولت کیلئے اردو بولنے والوں کی خدمات ان پروازوں کیلئے بھی لی گئی ہیں۔برٹش ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر اینڈریو بریم نے کہا ہے کہ یہ نیا روٹ شروع کرنے پر برٹش ایئر ویز کو بہت خوشی ہے۔

تبصرے بند ہیں.