لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)برطانیہ میں کورونا کے 812 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 21ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 41 ہزار 400 ہوچکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت نے اکتوبر تک کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 28 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کے شہر ایبرڈین میں عائد کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دنیا کے دوسرے متاثر ترین ملک برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اموات ایک لاکھ 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.