برطانوی کمپنی کی کندھ کوٹ میں بجلی گھر قائم کرنے میں دلچسپی

کراچی: برطانوی کمپنی اورین انرجی نے کندھ کوٹ میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ کمپنی پی پی ایل کے ساتھ مل کر انڈس بلاک اور مکران میں زیر سمندر تیل کی تلاش کے لیے اسٹڈی بھی کرے گی۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ اور برطانوی کمپنی اورین انرجی نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں کمپنیاں انڈس بلاک اور مکران میں زیرسمندر تیل کی تلاش کیلیے مشترکہ اسٹڈی کریں گی۔معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او عاصم مرتضی خان اور اورین انرجی کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ایم تھامس نے معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور وزارت پٹرولیم کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.