براہ راست تقریروں پر الطاف حسین سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی براہ راست تقریروں پر پابندی سے متعلق درخواست پر الطاف حسین پیمرا اور پی ٹی اے سے سات روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس خالد محمود خان کے روبرو تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر مہر فیاض ایڈووکیٹ کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کی براہ راست ٹی وی چینلز پر تقاریر نشر کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ پورے ملک میں آگ لگی ہوئی ہے اور ذمہ دار سو رہے ہیں ملکی سلامتی کے خلاف تقریریں نشر ہو رہی ہیں پی ٹی اے اور پیمرا کس طرح انہیں اجازت دیتے ہیں عدالت نے کہا کہ الطاف حسین ایک غیر ملکی شہری ہیں وہ کس طرح پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بنے ہوئے ہیں عدالت نے الطاف حسین،پیمرا اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔

تبصرے بند ہیں.