برازیل میں کتا کاروں کے شو روم میں سیلزمین بن گیا

برازیلیا(نیٹ نیوز)برازیل میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہنڈائی نے ایک کتے کو بطور سیلزمین ملازمت پر رکھ لیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں کاروں کے شُو روم میں ایک کتے کو بطور سیلزمین بھرتی کیا گیا ہے، کتے کو اس حوالے سے تربیت بھی دی گئی اور باقاعدہ ایمپلائی کارڈ بھی بنایا گیا ہے جو کتے کے گلے میں لٹکا رہتا ہے۔ کتا پُراعتماد انداز سے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور ضروری میٹنگ میں شرکت بھی کرتا ہے۔اس کتے کا نام اٹکسن پرائم ہے اور اسے ہنڈائی کے شوروم میں گاہکوں کو ویلکم کرتا دیکھا جا سکتا ہے، پہلے اس کتے کو اعزازی نوکری دی گئی تھی تاہم کتے کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اُسے ترقی دیدی گئی۔ کتے نے جلد ہی شو روم کے ملازمین کے ساتھ دوستی بنالی اور گاہک بھی اس کی موجودگی سے خوش ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.