قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی پالیسی جاری رکھنے کافیصلہ برقرار رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان ایوان میں جارحانہ رویے سے اپوزیشن پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومتی ارکان کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن جماعتیں قائدین کو پروڈکشن آرڈرز دلوانے کے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں۔حکومتی ارکان کا مزید مؤقف ہےکہ وزیراعظم اور وزیر ریونیو کوایوان میں تقریر نہیں کرنے دی گئی اس لیے قائدحزب اختلاف بھی ایوان میں تقریر کا حق نہیں رکھتے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید سمیت حکومتی اتحادیوں نے ایوان کی کارروائی چلانے کے لیےدرمیانی راستہ نکالنے کی تجویز ہے اور اتحادی رہنماؤں کا مؤقف ہےکہ تحریک انصاف اتحادیوں کو اپنے مؤقف پر قائل کرکے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کو کارنر کرنا چاہتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.