بجٹ،ٹیکس تجاویز میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی مداخلت کا انکشاف

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے آئندہ مالی سال 2013-14 کے وفاقی بجٹ کے لیے تیار کی جانے والی ٹیکس تجاویز میں بیرونی اداروں کے کنسلٹنٹس کی بڑے پیمانے پر مداخلت کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے گزشتہ روز کہ ہفتہ کے روز نئے وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں ایف بی آر کی ٹیم میں ممبران کے علاوہ جرمن ادارے جی آئی زیڈ کی مشیر آمدنہ خلفہ بھی شامل تھیں جو مستقل طور پر ایف بی آر میں بیٹھتی ہیں اور انہیں ایف بی آر کے تمام اہم اور سیکرٹ ڈیٹا تک نہ صرف مکمل رسائی حاصل ہے بلکہ ایف بی آر کے ممبران سمیت دیگر تمام اہم عہدیداروں کے کام میں براہ راست مداخلت بھی کرتی ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے تیار کی جانے والی بجٹ تجاویز میں بھی مذکورہ غیر ملکی ادارے کی کنسلٹنٹ کا اہم کردار ہے جبکہ ایف بی آر کی اصل ٹیم اس غیر ملکی ادارے کی کنسلٹنٹ کے اثر و رسوخ کے آگے بے بس ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی مذکورہ جرمن ادارے کی کنسلٹنٹ آمنہ خلیفہ نے وزیر خزانہ کو بجٹ تجاویز بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون تمام اہم سرکاری اجلاسوں میں شرکت کرتی ہیں اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایف بی آر حکام مذکورہ خاتون کے بارے میں اجلاس میں واضع نہیں کرتے کہ وہ غیر ملکی ادارے کی کنسلٹنٹ ہیں

تبصرے بند ہیں.