نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر 189 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ یہ اضافہ رواں سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافہ صارفین سے آئندہ 15 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے یونٹ تک اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کی منظوری کے بعد وزارت توانائی قیمتوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کرے گی۔رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے بقایاجات کا فیصلہ بعد میں ہوگا
تبصرے بند ہیں.