بجلی کی قیمت میں5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

کراچی: نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔اضافے سے بجلی کے صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکام کے مطابق جنوری میں ایل این جی کی کمی سے بجلی کے نظام پر 7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑے گا۔ اگر سولر اور ونڈ لائسنس یافتہ پلانٹس چل رہے ہوتے تو مزید روپے کی کمی ہوتی۔ نیپرا حکام نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر کوئلے اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی کی قیمتیں گر جاتیں۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے قومی معیشت پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا جس سے عام شہریوں کی زندگی مزید دگرگوں ہو جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.