بتایاجائے قومی سلامتی پالیسی پہلے کیوں نہیں بنائی گئی،مولانافضل الرحمن

چمن:سربراہ جے یوآئی(ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نوجوانوں کوایک کروڑنوکریاں دینے کاکہا،وفاق المدارس کوکمزورکرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں،بتایاجائے قومی سلامتی پالیسی پہلے کیوں نہیں بنائی گئی، دھاندلی سے آنیوالی حکومت سے دنیاتعاون نہیں کررہی،یہ وطن ہماراہے، اس کادفاع کریں گے،عام آدمی راشن خریدسکتاہے نہ بجلی کے بل اداکرسکتاہے، جانتے ہیں اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کس طرح پاس ہوا،حکمرانوں نے ملک کومعاشی طورپرکنگال کردیا،حکمرانوں نے پاکستان کودیوالیہ کردیا،اسٹیٹ بینک براہ راست آئی ایم ایف کے کنٹرول میں چلاگیا،کشمیر کوبھارت کے ظلم میں دھکیل دیاگیا،جب ہم میدان میں آئیں گے توآپ بھاگ جائیں گے،کسی سے وفاداری کاسرٹیفکیٹ نہیں لیناچاہتے،پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے ملک کوغلام بنایاجارہاہے۔

تبصرے بند ہیں.