بانی پاکستان کی مسلم لیگ کی رکنیت کو آج 100 سال مکمل

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آل انڈیا مسلم لیگ کی رکنیت کے آج 100سال پورے ہوگئے تاریخی واقعہ اور مسلم لیگ کی حکومت ہونے کے باوجودسرکاری طور پرخراج عقیدت پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ آل انڈیا مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت تھی اور اس کی تاریخی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی رواں سال 2013 اس اعتبار سے اہم ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 10 اکتوبر 1913 کو آل انڈیا مسلم لیگ کی رکنیت قبول کی تھی اور آج قائداعظم کی رکنیت کو پورے سوسال ہوچکے ہیںبانی پاکستان کی آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیادی رکنیت فارم پر تائید کندہ کے طور پرمولانا محمد علی جوہر اور وزیر حسن جیسی قد آور شخصیات نے دستخط کیے تھے یہ دستاویزایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام 1906میں عمل میں آیا تھا۔کل ہند مسلم لیگ (آل انڈیا مسلم لیگ) برطانوی انڈیا میں ایک سیاسی جماعت تھی یہ جماعت ڈھاکا میں قائم کی گئی تھی اوربرصغیر میں مسلم ریاست کی تشکیل میں سب سے زیادہ کارفرما قوت کے طور پر سامنے آئی تھی۔آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام کے سوسال 2006میں مکمل ہونے پرماضی کی مشرف حکومت نے سرکاری طور پر تقریبات کا اہتمام کیا تھا اب جبکہ ملک میں پاکستاں مسلم لیگ کی اپنی حکومت قائم ہے اس کے باوجود اس تاریخی دن کونظراندازکردیا گیا ہے ممتاز دانشور سابق ڈائریکٹر قائد اعظم اکیڈمی خواجہ رضی حیدر کہنا ہے کہ اب جبکہ ملک میں مسلم لیگ کی حکومت برسراقتدار ہے لہذا اس دن کوشایان شان طریقے سے منانے کا اہتمام کرنا چاہیے تھااس دن کی مناسبت سیمینار اوردیگر پروگرام منعقد کیے جاتے۔

تبصرے بند ہیں.