بارہ کہو خودکش حملہ؛ ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں گرفتار 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی كی خصوصی عدالت نے جج عتیق الرحمن نے بارہ كہو خود كش حملہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت میں ملزموں کا عبوری چالان بھی پیش کیا، چالان میں ملزمان پردہشتگردی کی منصوبہ بندی میں شمولیت اور حملے سے قبل ریکی کے الزامات عائد ہیں، جبکہ ملزموں میں شامل لڑکی مہوش نے خودکش حملہ آور کی معاونت کی تھی، پولیس کی جانب پیش کردہ عبوری چالان میں 26 گواہ شامل تھے۔ عدالت نے 5 ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ملزمان پر الزام ہے كہ انہوں نے عید الفطر کے روز وفاقی دالحکومت میں بارہ کہو کے علاقے كوٹ ہتھيال كی مسجد ميں خود كش حملہ اور كو داخل ہونے ميں معاونت فراہم كی تھی تاہم سيكورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ اور كو ہلاک کردیا تھا جبکہ خود كش حملہ اور كی فائرنگ كے نتيجے ميں مسجد كا ایک سيكورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گيا تھا۔

تبصرے بند ہیں.