پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آخری پریکٹس میچ میں لیسٹر شائر کو 58 رنز سے شکست دیدی ۔ٹیم پاکستان کی انگلینڈ میں تیاریاں زوروں پر ہیں اور گرین شرٹس نے ٹور میچز میں کینٹ اور نارتھمپٹن شائر کے بعد آج لیسٹر شائر کو بھی آؤٹ کلاس کردیا۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے جواب میں لیسٹر شائرکی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کے علاوہ فخر زمان نے 52 اور آصف علی نے 22 رنز اسکور کیے۔ میچ میں عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کھیلے گئے 2 ایک روزہ میچز میں سے پہلے میچ میں عماد وسیم نے اور دوسرے میں فخر زمان نے سنچری اسکور کی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 5 میچز کی ون ڈے سیریز 8 مئی سے شروع ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.