بائیومیٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر پر پابندی عائد

گاڑی رجسٹریشن، فروخت کنندہ اور خریدار کی بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام تین دن کی تاخیر سے لاگو کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ملکیت کے عمل میں جعلسازی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے نظام کا اطلاق یکم جون 2018ء سے ہونا تھا تاہم تین یوم کی تاخیر کے بعد یہ نیا نظام آج 4 جون سے لاگو ہو گا جس کے تحت گاڑی ٹرانسفر کروانے کے لیے فروخت کنندہ اور خریدار کی ازخود ای ٹی او کے سامنے پیش ہو کر موقع پر بائیو میٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ 3 جون کے بعد ٹرانسفر ڈیڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کا پرانا طریقہ کار متروک ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور گاڑیوں کی ٹرانسفر کے موقع پر بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس نظام کا اطلاق نئی کار رجسٹریشن کے موقع پر بھی ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.