بائرن میونخ نے چھٹی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

پیرس سینٹ جرمین کو فائنل میں 1-0 کی شکست کا سامنا، کنگسلی کومن نے واحد گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

لزبن(سپو ر ٹس ڈیسک) بائرن میونخ نے چھٹی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ جیت لی، فاتح ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کنگسلی کومن نے بائرن میونخ کی طرف سے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پیر کو پرتگال میں لزبن کے سٹیڈیو ڈا لوز سٹیڈیم میں کھیلے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں بائرن میونخ اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کے کنگسلی کومن نے میچ کے 59 ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو پیرس سینٹ جرمین کے خلاف 1-0 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔یوں سخت مقابلے کے بعد بائرن میونخ نے پیرس سینٹ جرمین کو 1-0 گول سے شکست دیکر چھٹی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے قبل فاتحکی ٹیم سیمی فائنل میں لیون کو ہرا کر 7 سال بعد گیارہویں مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچی تھی۔ یوں پیرس سینٹ جرمین کا پہلی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ کنگسلی کومن نے بائرن میونخ کی طرف سے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.