اے این پی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل انتقال کر گئے

پشاور: 

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل پشاور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے حاجی عدیل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز انہیں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی نماز جنازہ شام 4 بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.