ای سی ایل:سندھ ہائیکورٹ نے مشرف کیخلاف درخواست نمٹا دی

کراچی ()سندھ ہائی کورٹ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر موتمل ڈویژن بینچ نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت عالیہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت نہیں کی تھی۔سابق صدر کے عبوری ضمانت کے لئے رجوع کرنے پر آرڈر کیا تھا کہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے تک سابق صدر بیرون ملک نہیں جا سکتے۔سندھ ہائیکورٹ کا یہ فیصلہ متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے پر غیر موثر ہو چکا ہے لہٰذا سابق صدر ای سی ایل سے نام کے اخراج کے لئے حکومت کے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کریں۔

تبصرے بند ہیں.