ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 789 پوائنٹس اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر نئے ریکارڈ بن گئے۔ ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس سات سو نواسی پوائنٹس اضافے سے پہلی مرتبہ چھبیس ہزار پوائنٹس سے اوپر بند ہوا۔

کراچی: ( نئے سال کی آمد پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے چھبیس ہزار سینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ اوسط کاروباری حجم اڑتالیس فیصد اضافے سے ستائیس کروڑ بائیس لاکھ شیئرز یومیہ رہا

تبصرے بند ہیں.