ایک شخص اربوں کی چوری کرکے بیرون ملک بیٹھاہے‘ وزیراعظم

اسلام آباد:رحمت اللعالمین اتھارٹی کی فعالیت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ3ماہ کی محنت کے بعدرحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کاروڈمیپ سامنے آیا،نوجوانوں کوقیام پاکستان کے مقاصدسے آگاہ کرناہے،دنیاوآخرت میں فلاح کیلئے آپﷺ کے راستے پرچلنالازمی ہے،حق کاراستہ آسان نہیں،مشکلات سے بھرپورہے،اپنے بچوں کوبتاناہے کن اصولوں پرریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کوشکست دی،میں نے مغربی اوراسلامی کلچرکوبہت قریب سے دیکھاہے،جس قوم کاکرداربڑانہیں ہوتاوہ کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتی،سیرت نبیﷺ کامطالعہ کرنے کے بعدمیری شخصیت میں تبدیلی آئی،یورپ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتاکہ چپڑاسی کے اکاو¿نٹ سے اربوں نکلے،مغربی ممالک میں قوم کاپیسہ چوری کرنے کاکوئی سوچ نہیں سکتا،جاپان میں کوئی وزیراعظم پکڑاجاتاہے توخودکشی کرلیتے ہیں،ایک شخص اربوں کی چوری کرکے بیرون ملک بیٹھاہے،یہاں کہاجارہاہے اسے تقریرکرنے اورالیکشن لڑنے کی اجازت دو،قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کوبرائی سمجھناچھوڑدیتی ہے،مغربی ممالک اسلام کے بنیادی اصولوں پرعمل پیراہیں،بچوں اورخواتین سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،زیادتی کے بڑھتے کیسزکی وجہ رپورٹ نہ ہوناہے،کرپشن ملکی وسائل کوتباہ کردیتی ہے،جومعاشرہ برائی کوبرائی نہیں سمجھتاوہ زبوں حالی کاشکارہوتاہے۔

تبصرے بند ہیں.