این اے 60 میں الیکشن؛ شیخ رشید نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: 

چیف جسٹس ثاقب نثارآج این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کیے جانے کے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ شیخ رشید نے ایڈوکیٹ سردار عبد رازق کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے قانون کو مدنظرنہیں رکھا، پہلا موقع ہے کہ عمرقید کے مجرم کے لیے الیکشن ملتوی ہوا، حلقے کا الیکشن کسی امیدوار کے انتقال پر ہی ملتوی ہوسکتا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے شیڈول کے مطابق حلقہ 60 میں الیکشن کا حکم دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.