این اے 266 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی درخواست نمٹاتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں جبکہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم معطل کر دیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو میر ظفر اللہ خان جمالی پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے حلقے میں حکم دیا گیا ہے کہ مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ یہ حکم غیر قانونی ہے لہٰذا عدالت اس پر ہمیں حکم امتناع جاری کرے۔ چیف جسٹس نے حلقہ این اے دو سو چھیاسٹھ پر اٹھائیس مئی کو دوبارہ مسترد شدہ ووٹوں کی گنتی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے درخواست گذار کو ہدایت کی کہ الیکشن کے معاملات سے متعلق وہ متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

تبصرے بند ہیں.