اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی، 2 ملزمان گرفتار

انٹی نارکوٹکس فورس نےپشاور سے کراچی اسمگل کی جانےوالی منشیات کی بھاری مقدار پکڑ لی جبکہ 2 ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔ رائل نیوز کے مطابق انٹی نارکوٹکس فورس ملتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکو اطلاع ملی کہ پشاور سے گاڑی کےذریعے منشیات کی بھاری مقدارکراچی اسمگل کی جارہی ہے ، جس پرخانیوال کے علاقے چوک میتلا میں ناکہ بندی کردی گئی اور وہاں سے گزرنے والی جب سفید گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 142 کلو چرس اور ہیروئن برآمد ہوئی ، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پولیس کے مطابق 2 ملزمان حیدر اور ولی خان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.