اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پورے این اے دو سو پچاس میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ کراچی کے حلقہ این اے دوسوپچاس کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ سے متعلق درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ حق کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ انصاف صرف ہونا نہیں نظربھی آنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پولنگ اسٹیشن پر سامان وقت پر نہیں پہنچا۔ این سے دو سو پچاس کے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔
تبصرے بند ہیں.