ایمنسٹی اسکیم فیصلے کیخلاف ایف بی آر کا سپریم کورٹ جانے پرغور

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری کردہ آرڈر کی تصدیق شُدہ کاپی موصول ہونے کے بعد لیگل ڈپارٹمنٹ سے قانونی رائے لینے کے بعد کیا جائیگاجبکہ چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں پڑھا ہے جلد فیصلے کی تصدیق شُدہ کاپی لے کرایف بی آر کی لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی جائے گیاور ایف بی آر کے قانونی ماہرین اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے کر جو قانونی رائے دیں گے، اس کے بارے میں وفاقی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا جائیگا اور انکی مشاورت کے بعدکوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیںاور جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کیا جائیگا، لیکن اپیل کا حق استعمال کرنے کے بارے میں فیصلہ حکومت کرے گی، جبکہ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آرایمنسٹی اسکیم کے خلاف آنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے خلاف اپیل میں جانیکی تجویز پر غور کررہا ہے کیونکہ اگر ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئر ہونیوالی گاڑیوں کو پکڑا جاتا ہے تو اس سے مقدمے بازی کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا خطرہ ہے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں کلیئر ہونے والی گاڑیوں کوپکڑنا اور انکی نیلامی کرناایک مشکل ٹاسک ہے۔

تبصرے بند ہیں.