لاہور: نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی کو ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی،رپورٹ میں پلازہ کی ساتویں اور آٹھویں منزل گرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ایوان وزیراعلٰی لاہور میں نگران وزیراعلٰی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے ایل ڈی اے پلازہ آتشزدگی کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں پلازہ کی ساتویں اور آٹھویں منزل گرانے کی سفارش کی گئی ہے،اس موقع پر نگران وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ واقعہ میں مجرمانہ غفلت کا تعین وزیراعلٰی کی انسپکشن ٹیم کریگی،اس موقع پر نگران وزیراعلٰی نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی استعداد کار میں اضافے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی،وزیراعلٰی نے مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے شہر کی تمام بڑی عمارتوں کا سروے کرانے کی بھی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اپنی اپنی حدود میں بڑی عمارتوں میں فائرفائٹنگ کے آلات کی موجودگی،ہنگامی اخراج کے راستوں،بجلی کی تاروں کی انسپکشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کے سروے کرانے کی ذمہ دار ہونگی۔
تبصرے بند ہیں.