ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم

ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہو گئی، قیمتوں میں کمی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

کراچی: (آن لائن) وزیر پیٹرولیم اور اوگرا کی مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمت میں کمی کی ہدایت کے بعد ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ اگر قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہ دسمبر میں ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل کمی ہونا حکومت کی بہتر حکمت عملی اور ایل پی جی پالیسی 2011 کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایل پی جی کی پیداواری لاگت صرف 9 روپے فی کلو ہے اور اس کی قیمت میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.