ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.