ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

اسلام آ باد: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیاگیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا. ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 10 ہزار 837 روپے اضافہ کرکے ایک لاکھ 4 ہزار 532 روپے کر دی ہے جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے اور گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سیلنڈر 480 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق سے کراچی، سکھر، حیدر آباد میں ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، اوکاڑہ، میر پور، جہلم، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان میں 125 روپے ہوگئی، دوسری جانب گلگت بلتستان، فاٹا، مظفر گڑھ، باغ، ناران، مری میں ایل پی جی کی نئی قیمت140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھی ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور اب ایک بار پھر مائع گیس 10 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.